"حدیقہ کیانی: انسانیت کی خدمت اور کردار کی عظمت کی داستان
"حدیقہ کیانی: انسانیت کی خدمت اور کردار کی عظمت کی داستان"
" تم مجھے اپنا مذہب مت پڑھاؤ، میں تمہارا مذہب تمہارے کردار میں دیکھنا چاہتا ہوں۔" لیو ٹالسٹائی
بوہے باریاں گانے سے لیکر سیلاب متاثرین کے گھر بنا کے ان کو بوہے باریاں لگانے تک، حدیقہ کیانی نے 200 گھر تعمیر کرنے کا مشن لیا اور 370 گھر بنوائے بلوچستان سیلاب متاثرین کیلئے ، میٹرنٹی ہوم مسجد اور گروسری سٹور کی سہولت کے ساتھ۔ دیکر ضروریات زندگی کے سہولیات فراہم کیں
کسی نے ٹھیک ہی کہا تھا " اگر آپ ایک آدمی کو تعلیم دیتے ہیں تو آپ ایک فرد کو تعلیم دیتے ہیں، لیکن اگر آپ ایک عورت کو تعلیم دیتے ہیں تو آپ ایک قوم کو تعلیم دیتے ہیں۔ حدیقہ کیانی نے 2005 میں زلزلے سے ہلاک افراد کے ایک ایسے بچے کو گود لیا جو پیدائش کے چند دن بعد یتیم ہو گیا تھا، اسکی بہت اعلیٰ پرورش کی آج وہ بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہا ہے عورت کے بارےاس حکایت کو حدیقہ کیانی نے انسانیت کے لیے کئ کارہائے نمایاں سرانجام دے کر، سچ ثابت کیا، اللّٰهِ پاک انسانیت کے اس جزبے کو ہمارے امراء کے دلوں میں ڈالے، اللّٰهِ پاک ان کے دلوں میں آخرت کی فکر پیدا فرمائے تاکہ وہ اس قسم کے نیکی کے کام کرکے اگلے جہاں میں اس جہاں فانی کی نسبت اعلیٰ ترین سوچ سے باہر، خوشگوار ماحول میں رہیں اللّٰهِ پاک ہمیں سب کو انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین خدمت صرف دولت خرچ کرنے کا نام نہیں، کسی مجبور کی خدمت جہاں اخراجات نہیں ہوتے دولت سے بھی بڑا نیک عمل ہے، اللّٰهِ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اپنے آپ کو وقف کریں، جزاک اللہ خیرا

Comments
Post a Comment